Commons:Picture of the Year/2013/Message/ur

سال کی بہترین تصویر ۲۰۱۳ء کا راؤنڈ اول جاری ہے! edit

 
سال کی بہترین تصویر ۲۰۱۲ء: یورپی مکھی خوروں کا ایک جوڑا، آغیژ، فرانس میں۔

عزیز ویکی میڈیا دان،

ویکی میڈیا کامنز یہ اعلان کر کے بہت خوش ہے کہ سال کی بہترین تصویر مقابلہ برائے ۲۰۱۳ء شروع ہو چکا ہے۔ یہ ویکی میڈیا کامنز کے سالانہ تصویری مقابلوں کی آٹھویں کڑی ہے، جس سے ویکی میڈیا کامنز کے صارفین کی ممتاز شراکتوں کو سراہا جاتا ہے۔ ویکی میڈیا صارفین سے گذارش کی جاتی ہے کہ وہ پچھلے سال (۲۰۱۳ء) میں صفحۂ اول پہ منتخب ہونے والی تصاویر میں سے اپنی پسندیدہ تصویروں کو ووٹ ڈال کے ایک سال کی بہترین تصویر کا انتخاب کریں۔

بین الاقوامی ویکی میڈیا کامنز برادری کی چنندہ گذشتہ برس کی سینکڑوں منتخب تصاویر، تمام کی تمام اس مقابلے کا حصصہ ہیں۔ ان تصاویر میں شامل ہیں فنی حیوانی و نباتی عکس، خوبصورت پینورامے اور آفاق، تاریخی تصاویر کی تجدید، دنیا کی بہترین معماری والی عمارتوں کی تصاویر، پر تأثیر انسانی پیکر، اور بہت کچھ۔

آپ کی سہولت کے لئے، ہم نے انہیں موضوع کے اعتبار سے زمروں میں تقسیم کر دیا ہے۔ ووٹنگ کے دو راؤنڈز منعقد ہوں گے۔ پہلے راؤنڈ میں آپ جتنی تصویروں کو ووٹ دینا چاہیں، دے سکتے ہیں۔ مجموعی طور پر ٹاپ ۳۰ کو اور ہر زمرہ کی سب سے مقبول تصویر کو حتمی راؤنڈ تک رسائی ملے گی۔ حتمی راؤنڈ میں آپ صرف ایک تصویر کو سال کی بہترین تصویر بننے کے لئے ووٹ ڈال سکتے ہیں۔

پہلا راؤنڈ 7 فروری 2014 کو ختم ہو گا۔ مزید جاننے کے لئے اور ووٹ ڈالنے کے لئے یہاں طق کریں »

شکریہ،
ویکی میڈیا کامنز کمیٹی برائے سال کی بہترین تصویر

آپ یہ پیغام اس لئے وصول کر رہے ہیں کیونکہ آپ نے سال کی بہترین تصویر برائے ۲۰۱۲ء کے مقابلے میں اپنا ووٹ ڈالا تھا۔